شاہد آفریدی نے بلوچستان ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا

شاہد آفریدی نے بلوچستان ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا|Humnews.pk

کوئٹہ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بلوچستان ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے کیوں کہ ایسے مقابلوں سے بلوچستان کے با صلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ اور یہاں کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر نمائندگی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا وہ صوبہ ہے جس کو قدرت نے ہر چیز سے نوازا ہے اور یہاں کے لوگوں میں بہت زیادہ صلاحتیں موجود ہیں لیکن وہ سامنے نہیں آپاتے کیوں کہ انہیں مواقع میسر نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے بلوچستان کے عوام کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں گی، انہیں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا اور یہاں کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر نمائندگی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے چھ ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں