ہاؤسنگ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینا چاہیے ، ڈاکٹر فاروق ستار

شہبازشریف آج کل مائیک پکڑنے میں سست ہیں، فاروق ستار |humnews.pk

فوٹو: فائل


کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آٖف پاکستان (آباد)  کا ملکی ترقی میں نہایت اہم کردار ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ  پاکستان میں ہاؤسنگ کے شعبے کو صنعت (انڈسٹری) کا درجہ دیا جانا چاہیے کیوں کہ ہاؤسنگ انڈسٹری 70 چھوٹے چھوٹے شعبوں کی وارث ہے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ شہبازشریف آج کل مائیک پکڑنے میں سست ہیں لیکن کوئی بات نہیں ایسا ہوجاتا ہے۔ انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ مجھ سے بھی کبھی کبھی مائیک گرجاتا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہاؤسنگ پالیسی واضح ہونی چاہیے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ایم کیو ایم اس شعبے کی جانب توجہ دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

سابق میئر کراچی نے شہر قائد کے متعلق بات کرتے ہوئے زور دیا کہ لاہور والوں کو بھی روشنیوں کے شہر کی اہمیت اجاگر کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہی وفاق، پنجاب، کے پی اور سندھ  کے لیے سرمایہ دیتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے دوران خطاب استفسار کیا کہ کیا دیگر پارٹی قائدین اپنے منشور میں کراچی کی بات کریں گے؟

ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ اگرسیاسی قائدین کراچی میں دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کریں تو الیکشن کی ضرورت ہی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں