نیب نے شہباز شریف کو کل پھر طلب کر لیا

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیراعلیٰ  پنجاب شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں پیر کے روز طلب کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پراختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے اور وہ اس کیس میں پہلے بھی نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

نیب نے شہباز شریف کو ریکارڈ سمیت دوبارہ طلب کیا ہے۔

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سوالنامہ دیا تھا جسے پُر کرکے 16 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

نیب نے 14 اپریل کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں کمپنی کے سابق چیف فنانس افسر اکرام  نوید کو 23 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق اکرام نوید کے غیر قانونی اقدام سے حکومتی خزانے کو 23 کروڑ 20 لاکھ  روپے کا نقصان ہوا، ملزم  پر دھوکا دہی اور فراڈ سے اپنے  اور عزیز و اقارب کے نام متعدد جائیدادیں بنانے کا الزام  ہے۔


متعلقہ خبریں