چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے وزیراعلی خیبر پختوںخوا کی ملاقات نہ ہو سکی جس کے بعد سہیل آفریدی ،علیمہ خان اور علی بخاری چیمبر سے واپس روانہ ہو گئے۔
بعد ازاں سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا، ہم نے فیصلہ کیا ہے آج نہ قومی اسمبلی نہ سینیٹ کا اجلاس چلنے دیں گے۔
پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کے خط کا جواب دے دیا
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بند ہیں، اڈیالہ جیل جانے پربانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ناروا سلوک کیا گیا ،8 بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے گیا مگرحکام نے ملاقات نہیں کروائی۔
انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہ کروا کر نفرتیں اور دوریاں بڑھائی جا رہی ہیں، ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
سہیل آفریدی نے گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تاحال بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے لیے یہاں ساری زندگی بھی گزارنا پڑی تو گزار دیں گے، ہم مطالبات کے لیے دھرنوں اور احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
