پوسٹل بیلٹ پیپرز کل سے ارسال کیے جائیں گے


اسلام آباد: عام انتخابات میں بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنے کی درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری  دن  ہے، قیدی اور معذور افراد آج شام چار بجے تک  درخواست دے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق عام انتخابات 2018 میں ووٹ ڈالنے کے  لیے قیدی اور معذور افراد بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کے لیے دس جولائی تک اپنی درخواست ریٹرننگ افسر کو دے سکتے تھے۔

ریٹرننگ افسر بدھ  گیارہ جولائی سے موصول ہونے والی درخواستوں پر بیلٹ پیپر ارسال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قیدیوں اور معذور افراد کی درخواستیں مقررہ تاریخ کے بعد قابل قبول نہیں ہوں گی، ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قیدیوں اور معذور افراد کی درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ پانچ جولائی سے شروع  ہوا تھا۔

ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات 22 جولائی تک الیکشن کمیشن کو مہیا کریں گے جب کہ عام انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 93 کے تحت جاری کیے جا  رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں