شمالی اور جنوبی وزیرستان سے اسلحہ برآمد

باجوڈ میں تخریک کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

سییکیورٹی فورسز کے مطابق کارروائیاں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کی گئیں۔ اس دوران بھاری مقدار میں بارودی سرنگیں، راکٹ و گولہ بارود برآمد ہوا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں بھی آپریشن ردالفساد کے تحت فورسز کی جانب سے شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت سبی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی تھیں جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ کارروائی کے نتیجے میں متعدد مشتبہ دہشت گردوں کو بھی گرفتارکیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا، زیرحراست دہشت گردوں سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی ملے ہیں۔


متعلقہ خبریں