میدان لاڈلے کے لیے سجانے کا تاثر ختم کیا جائے، چانڈیو

کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد گراؤنڈ میں بیٹھا رو رہا ہے تو روتا رہے، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی  سیکرٹری اطلاعات  مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایسا تاثر نہ دیا جائے کہ انتخابات کا میدان ایک لاڈلے کے لیے سجایا جا رہا ہے اور نہ ہی ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے انتخابات مشکوک ہوجائیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتساب سے پہلے ڈرے نہ اب ڈرتے ہیں لیکن اگر احتساب کو انتقام کی شکل دی گئی تو حالات خراب کرنے کی سازش ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زرداری یا پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین کبھی ملک سے نہیں بھاگے،  زرداری نے احتساب کے نام پر انتقام کی طویل قید کاٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلانیہ ق لیگ نے ملک کو فائدہ نہیں دیا تو خفیہ ق لیگ بھی نہیں دے سکے گی، خفیہ قاف لیگ بنا کر اسے طاقتور بنانا ملک میں انتشار کو دعوت دینا ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ احتساب ہو تو انصاف کے ساتھ ہو، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عدالتوں کا سامنا  کرکے بری ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں