اوٹاوا: کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی اداکار اسٹفین بالڈوین کی بیٹی اور ماڈل ہیلے بالڈوین سے منگنی کرلی ہے۔
کیلیفورنیا کی ایک ویب سائٹ ’ٹی ایم زی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرہ بہاماس پر جسٹن بیبر نے ہیلے بالڈوین کو شادی کی پیشکش کی جسے امریکی ماڈل نے قبول کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق جسٹن بیبر کا ہیلے بالڈوین سے تعارف ہیلے کے والد امریکی اداکار اور ہدایتکار اسٹفین بالڈوین نے کرایا تھا۔
جوڑے کی تعارفی ملاقات جسٹن بیبر کی فلم ’نیور سے نیور‘ کے پریمیئر پر ہوئی تھی اس وقت جسٹن بیبر 17 اور ہیلے بالڈوین 14 سال کی تھیں۔
نو سال کی عمر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیلے بالڈوین مشہور ماڈل ہیں جو کئی میگزینز، ٹیلی وژن شوز اور میوزک ویڈیوز میں کام کر چکی ہے۔
ابتداء میں منگنی کی خبر پر جوڑے کی جانب سے تصدیق سامنے نہیں آئی تھی تاہم بعد میں ہیلے بالڈوین نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں اسے اپنی خوش قسمتی سے تعبیر کیا۔
Not sure what I did in life to deserve such happiness but I am so utterly grateful to God for giving me such an incredible person to share my life with! No words could ever express my gratitude. ❤
— Hailey Baldwin (@haileybaldwin) July 9, 2018
24 سالہ پاپ اسٹار کے والدین نے بھی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔