نواز شریف! نیلسن مینڈیلا بننے کی کوشش مت کرنا، عمران خان

عمران خان کو میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی | urduhumnews.wpengine.com

ایبٹ آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خبردارکیا ہے کہ نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش مت کرنا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آپ نے قوم کے 30  ہزار کروڑ روپے بچوں کے نام پر لندن میں رکھے ہیں، اب آپ نے 300 ارب روپے پاکستان سے باہر لے جانے کا حساب دینا ہے۔

ایبٹ آباد میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک طرف نواز شریف اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں تو دوسری طرف کپیٹن (ر) صفدر ایسے گھوم رہے ہیں جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو۔

انہوں نے  کہا کہ باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈرز ملک میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں اور دونوں جماعتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سابقہ حکمران جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی چوری پر ہاتھ ڈالا جائے تو جہموریت خطرے میں آجاتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے 2013 کے انتخابات فکس تھے اور سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  نے کہا کہ میں کرکٹ کی حلال کمائی لے کرملک میں آیا، ہمیشہ ملک کے لیے کھیلا اورکبھی ملکی مفاد کے خلا ف کام نہیں کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ  پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مک مکا کرکے  صرف ملک کو لوٹا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا  کہنا تھا کہ دس سال میں ملکی قرضے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے جبکہ اس سے قبل ایشیا میں پاکستان کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو قوم پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ عمران خان نے واضح کیا کہ اللہ کبھی کبھی قوموں کو اپنی تقدیر بدلنے کو موقع دیتا ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے ہری پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرائم منسٹر ہاؤس، گورنر ہاؤس، بڑے محلات ختم کریں گے اورملک کو قرضوں کی دلدل سے نکال کر دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی (ن) جو قومیں  قرضوں اور بھیک پر گزارہ کرتی ہیں وہ عزت کھو بیٹھتی ہیں ہم اپنی قوم کو ایسا نہیں کرنے دیں گے اور سب سے پہلے اپنےخرچے کم کرکے سادگی اختیار کریں گے۔


متعلقہ خبریں