پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے، نواز شریف

Nawaz Sharif

لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے پاک بھارت جنگ بندی کی تصدیق کر دی

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔

بیان کے آخر میں سابق وزیر اعظم نے “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں