بھارتی میڈیاپرایف16اور جےایف17طیاروں کوگرائےجانےکی خبریں جھوٹی ہیں،عطاتارڑ

Ataullah-Tarar

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بیہودہ قرار دے دیا۔

بولے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ایف-16 اور جے ایف- 17 طیاروں کو گرائے جانے کی خبریں بیہودہ اور جھوٹی ہیں۔

جھوٹی اور من گھڑت خبریں آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی۔ ایسے من گھڑت دعوے آپ کی بوکھلاہٹ آشکار کر رہے ہیں۔

دوسری طرف سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف سولہ گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، آج ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔

بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، سیکیورٹی ذرائع

بیان میں کہا گیا ہے کہ ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے، اِسی گھبراہٹ میں بھارت اب راجستان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے میڈیا کے ذریعے کر کے پاکستان کے خلاف اگلی جارحیت کا جواز بنانا چاہتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں