وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید پرچم لہرا کراپنی شکست تسلیم اور پاکستان کی کامیابی قراردیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا یہ اقدام پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کی کامیابی اوردشمن کی پسپائی کا واضح ثبوت ہے۔
بھارت نے شکست تسلیم کر لی، ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا دیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کو اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اورسرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سفید پرچم لہرانا اس کی عسکری حکمت عملی کی ناکامی اور پاکستان کی دفاعی طاقت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اورعوام متحد ہیں اوراپنے وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنی خودمختاری اور دفاعی حکمت عملی کا بھرپور دفاع کرے گا اور کسی بھی ملک کو اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اورعزم کو سراہا اورکہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا تاکہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔