مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار کا کوئی موازنہ نہیں، شیر افضل مروت

Shair Afzal Marwat

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے ان کا کوئی موازنہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی مجھے خود کہتے تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا۔ اور انہی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور میرے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں۔ اور مجھے معلوم ہے کس طرح بانی پی ٹی آئی کے کانوں میں باتیں ڈالی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرٹیننس جاری کر دیا

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقاتیں ہی میری وجہ سے شروع ہوئی تھیں۔ 2024 انتخابات کی اصل فاتح پی ٹی آئی ہے اور 2018 کی فاتح بھی پی ٹی آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے سیاسی مخالفت ضرور ہے لیکن بزدار کا ان سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔ چغل خوری اور حسد نے پارٹی کونقصان پہنچایا۔ اب 9 مئی کا دن آنے والا ہے لیکن پارٹی کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں