وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کا الزام صرف جھوٹ پر مبنی ہے،پہلگام واقعے سے متعلق بھارت ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی فورمز سے رجوع کریں گے،پانی کا رخ موڑنے کی کوئی اور حرکت کی گئی تو پاکستان اس کو تباہ کردےگا۔
خفیہ دستاویز لیک ہونے پر بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل برطرف
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کوئی آسان کام نہیں،بھارت اب اپنے ہی بیانیہ کا مغوی بن چکاہے۔
بھارت کو کوئی فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے،اس کا منہ کالا کریں گے،یہ نہیں کہہ سکتا کہ خطرہ ابھی ٹل گیا ہے۔