این اے 127: مریم کی جگہ علی پرویز نون لیگ کے امیدوار

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

لاہور: مریم نواز کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور سے علی پرویز ملک کو مسلم لیگ نون کی حمایت حاصل ہو گی، وہ نون لیگ کے سینئر رہنما پرویز ملک کے صاحبزادے ہیں، ان کا انتخابی نشان ٹیلی ویژن ہے۔

چار لاکھ دس ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل حلقہ این اے 127 باغبانپورہ، کوٹ خواجہ سعید، چائنا اسکیم، محمود بوٹی، یو ای ٹی اور سنگھ پورہ کے علاقوں پر مشتمل ہے۔

گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ نون کے امیدوار پرویز ملک نے یہاں سے فتح حاصل کی تھی، پی پی 143 اور پی پی 144 یہاں کے صوبائی حلقے ہیں۔

مریم نواز پی پی 173 سے بھی امیدوار تھیں، ان کے کورنگ امیدوار عرفان شفیع کھوکھر تھے جنہیں اب مسلم لیگ نون کی حمایت حاصل ہو گی، ان کا انتخابی نشان وکٹ ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے نتیجے میں نااہل ہونے والے کیپٹن صفدر بھی حلقہ این اے 14 مانسہرہ سے مسلم لیگ نون کے امیدوار تھے، ان کی جگہ محمد سجاد جنگی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ سکیں گے، ان کا انتخابی نشان ٹینک ہے۔


متعلقہ خبریں