190 ملین پائونڈز کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی جلد سماعت کی درخواستیں منظور

عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں اور سزا معطلی کی جلد سماعت کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔

عمران خان سے ملاقات کیلئے تحریری حکمنامہ جاری کرنیکی استدعا مسترد

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 2 ہفتوں میں مقرر کرنے کی ہدایت  جاری کرتے ہوئے کہا کہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی ساتھ دیکھ لیں گے۔

وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں، جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ڈویژن بینچ نے کیسز مقرر کرنے سے متعلق جوڈیشل آرڈر جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل آرڈر کے بعد ہم ڈائریکٹ کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔ ہم سزا کے خلاف اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں بھی دیکھ لیں گے۔

جس کا بندہ لاپتہ ہو وہ ہر پل مرتا ہے ، کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی 14 سال اور بشریٰ بی بی 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں ، دونوں کی جانب سے اپیلیں اور سزا معطلی کی درخواست دائر کی گئی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں