نواب شاہ میں ٹریفک حادثہ، گیارہ افراد جاں بحق


نواب شاہ: خوفناک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ 38  شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ نواب شاہ کے قریب دوڑ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بھریا روڈ سے نواب شاہ جانے والی مسافر وین اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔

زخمیوں اور لاشوں کو مسافر کوچ  اور وین کے شیشے توڑ کر باہر نکالا گیا، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم  چار زخمی  اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جائے حادثہ کے آس پاس موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچانے کا کام شروع کیا اور طبی امداد دی۔

پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ کے ذرائع  کے مطابق اسپتال لائے گئے چار سے زائد افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد دینے کا کام شروع کردیا گیا تھا تاہم  دس زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں