الیکشن 2018: ریٹرننگ افسران سے پوسٹل بیلٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

الیکشن 2018: ریٹرننگ افسران سے پوسٹل بیلٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ |

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر کے ریٹرننگ افسروں کو پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کر دیے ہیں، انتخابی حلقہ سے باہر مقیم افراد کے لیے بیلٹ پیپر حاصل کرنے کی درخواستیں دینے کی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

الیکشن 2018 کے پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کے لیے انتخابی کمیشن نے شہریوں کے لیے پانچ جولائی جب کہ انتخابی عمل کے لیے تعینات سرکاری اہلکاروں کے لیے دس جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

انتخابی کمیشن کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) یا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فراہمی پاک فوج کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔ قومی اسمبلی کے ہر ریٹرننگ افسر کو تین  ہزار جب کہ صوبائی اسمبلی کے آر او کو 15 سو بیلٹ پیپر جاری کیے گئے ہیں۔

25 جولائی کو ہونے والے الیکشن 2018 کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپر الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 93 کے تحت جاری کیے جا رہے ہیں۔

پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ایسے سرکاری اہلکاروں اور شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جاتی ہے جو اپنے حلقے سے دور ہوں۔ ایسے افراد بذریعہ ڈاک ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔

پوسٹل بیلٹ کے ذریعے فوجی افسران، سرکاری و پولیس اہلکار اور جیلوں میں بند ملزمان ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

اپنے انتخابی حلقے کے بجائے دوسرے علاقوں میں مقیم ووٹرز قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے اپنے ریٹرننگ آفیسرز کے پتے (ایڈریس) نیچے دی گئی فہرستوں سے حاصل کر سکتے ہیں:

صوبائی اسمبلی کے لیے ریٹرننگ آفیسرز

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/07/Returning-Officers-for-Provincial-assemblies-elections-2018.pdf” download=”none”]

قومی اسمبلی کے لیے ریٹرننگ آفیسرز

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/07/Returning-Officers-for-National-assembly-elections-2018-1.pdf” download=”none”]


متعلقہ خبریں