پی سی بی کا سالانہ جنرل اجلاس 17 جولائی کو طلب

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  کا سالانہ جنرل اجلاس 17 جولائی کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کریں گے اور بورڈ کے سالانہ بجٹ خسارے  پر وضاحت بھی دیں گے،  بورڈ کا موقف ہے کہ بورڈ کی آمدنی،  اخراجات کے مقابلے میں انتہائی کم  ہے، گزشتہ برس بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ارب 33 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا۔

اجلاس میں پی ایس ایل سیزن تھری کے انعقاد  کے لیے امارات کرکٹ بورڈ  سے جاری مذاکرات اور سیزن کے آٹھ میچز ملک میں کرانے  پر بھی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس کے دوران پی سی بی کو متحدہ عرب امارات میں دیگر غیر ملکی سیریز کے انعقاد پر تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے تنازعے پر بھی غور ہو گا، 2014 میں سیریز کھیلنے سے انکار پر پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ  کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں