مدارس فتنہ روکنے کی ذمہ داری پوری کریں، مولانا فضل الرحمان

Molana Fazal ur Rehman

نوشہرہ: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس فتنہ روکنے کی ذمہ داری پوری کریں۔ دینی مدارس کو حکومت اثر ورسوخ سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان میں تمام طرح کے علوم حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ جبکہ سائنسی اور جدید علوم کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ایجادات اور تخلیقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کو مسلسل دباؤ میں رکھا جا رہا ہے۔ لیکن مدارس فتنہ روکنے کی ذمہ داری پوری کریں۔ ایسا نہیں کہ ہم عصری علوم کے قائل نہیں۔ جبکہ ہم مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ تاہم دینی مدارس کو حکومت اثر ورسوخ سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج مجھے سیاسی ہواؤں میں تبدیلی محسوس ہو رہی ہے، محمد علی دُرانی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدرسے کا طالب علم دین کے ساتھ جدید تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے۔ جبکہ حکمران اور عالمی اسٹیبلشمنٹ مدارس کو شدت پسندی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ ہمارے خوبصورت چہرے کو بدنما بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولو لیکن یہ بند کر دیتے ہیں۔ ہم مدارس کی رجسٹریشن چاہتے ہیں ریاست سے تصادم نہیں۔ اصلاحات گھڑی جا رہی ہیں اور ہم پر مسلط کی جا رہی ہیں۔ طویل مشاورت کے بعد مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہوا۔


متعلقہ خبریں