سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں، ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2کروڑ90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد سے ہمارے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیا گیا اوربانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی اور احتجاج کا حصہ بنیں۔۔
حکومت کمیٹی بنا کر پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ
انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی خود تاریخ بدلنے کا اعلان نہیں کرتے احتجاج کی تاریخ تبدیل نہیں ہوگی، ہمارا احتجاج آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، قانون کے مطابق کسی کو پرامن احتجاج سے نہیں روکا جا سکتا۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔