سعودی عرب کی ایک اور ایئرلائن نے پاکستان سے فضائی آپریشن کی اجازت مانگ لی

Airline

کراچی: سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن نے پاکستان میں بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن کی اجازت مانگ لی۔

سعودی عرب کی ایک اور ایئر لائن فلائی عدیل نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی درخواست دی ہے۔

فلائی عدیل کی درخواست اس وقت وزارت ہوا بازی کے پاس زیرغور ہے۔ اور اجازت ملنے پر مذکورہ ایئر لائن پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے سعودیہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

نئی ایئر لائن کے ذریعے پاکستان میں نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں