دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب قرار دے دیے گئے

دانیال عزیز توہین عدالت کے مجرم قرار | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ن لیگی رہنما اور سابق وزیر دانیال عزیز کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کا مجرم قرار دے دیا جس کے بعد وہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

جمعرات کو سنائے گئے فیصلہ میں دانیال عزیز کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کے مرتکب ہیں۔

دانیال عزیز کوعدالت کا وقت ختم ہونے تک کے لیے سزا سنائی گئی جس کے بعد ان کی حیثیت سزا یافتہ مجرم کی ہو گئی ہے۔ عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔

توہین عدالت کا مجرم قرار دیے جانے کے بعد دانیال عزیز الیکشن 2018 کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں