وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہے گی۔
ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے2ماہ میں مثبت معاشی آثار دکھائی دے رہے ہیں،مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے،صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔
علیم ڈار کا ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہونےکا فیصلہ
بڑے شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوئی ہے،ستمبر میں برآمدات ڈھائی سے3 ارب ڈالرز کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ستمبر میں ترسیلات زر 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالرز تک رہنے کا امکان ہے،بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔
وادی نیلم میں 2 نئی جھیلیں دریافت
برآمدی شعبے اپنی پیداوار کو بڑھانے کیلئے تیار دکھائی دے رہے ہیں۔