اسلام آباد: بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اب جامعہ کے طلبا و طالبات ایک ساتھ بیٹھ کر پڑھ تو سکتے ہیں لیکن کھا پی نہیں سکتے۔
بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کے لیے الگ الگ کیفے ٹیریا مختص کر دیے ہیں جس کے بعد طلبا و طالبات ایک ساتھ کھا پی نہیں سکیں گے جبکہ ساتھ بیٹھتے وقت بھی ایک مخصوص فاصلہ رکھ کر بیٹھ سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق طالبات ڈینز کیفے جبکہ طلبا کیپیٹل کیفے، اسٹوڈنٹ کیفے اور ڈیلی گرینڈ استعمال کر سکیں گے، انتظامیہ نے الگ الگ کیفے استعمال کرنے کا میمورنڈم بھی جاری کردیا ہے۔
اس قبل بھی بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو چھ انچ کا فاصلہ رکھ کر بیٹھنے کا ہدایت نامہ جاری کیا تھا اور ساتھ بیٹھ کر کھانے پینے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔