ملک بھر میں کل(منگل) سے طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔
اگلے دو روز میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید
شہریوں کو دیر ، سوات، کوہستان ، استور، گلگت، اسکردو کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 14سے18اگست کے دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مغربی بھارت میں بارش برسانےوالا سسٹم اگلے 2روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14سے18اگست تک تیزہواوں کے ساتھ بارش متوقع ہے،لاہور،گجرات،فیصل آباد،شیخوپور اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کاامکان ہے.
مستونگ میں فائرنگ ،ڈپٹی کمشنرپنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی ، پشاور،گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آبادکے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔