فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستانی ایتھلیٹ غلام مصطفیٰ بشیر 25 میٹر ریپڈ پسٹل راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئے۔
پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کا ایک اور ایتھلیٹ ایونٹ سے باہر ہوگیا جس کے بعد اب تمام تر امیدیں ارشد ندیم سے وابستہ ہوگئی ہیں۔ پاکستانی سوئمرز، شوٹرز اور رنر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔
پیرس اولمپکس، فائقہ ریاض کا 100 میٹر دوڑ میں چھٹا نمبر، کوالیفائی کرنے میں ناکام
گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں 25 میٹر ریپڈ پسٹل کے مقابلے ہوئے، پاکستان کی طرف سے کوالیفکیشن کے دو مراحل میں جی ایم بشیر نے مجموعی طور پر 581 پوائنٹس حاصل کیے اور میڈل راؤنڈ میں جگہ بنانے والے ٹاپ چھ شوٹرز میں جگہ نہ بنا سکے۔
پہلے مرحلے میں غلام مصطفیٰ نے 292 پوائنٹس حاصل کیے۔ 8 سیکنڈز کی پہلی سیریز میں 98 پوائنٹس، 6 سیکنڈز کی دوسری سیریز میں 99 پوائنٹس اور 4 سیکنڈز کی سیریز میں جی ایم بشیر نے 95 پوائنٹس لیے۔
دوسرے مرحلے میں جی ایم بشیر کا اسکور تین سیریز میں 97، 97 اور 95 رہا، جو ان کو ٹاپ 6 میں لانے کے لیے کافی نہ تھا۔ 29 ایتھلیٹس میں سے جی ایم بشیر دوسرے راؤنڈ میں 15ویں نمبر پر رہے۔
آئی بی اے نے پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونیوالی اطالوی باکسر کو اولمپک چیمپیئن قراردیدیا
اس طرح پیرس اولمپکس 2024 کے دسویں ہی دن اب تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 7 میں سے 6 کھلاڑی خالی ہاتھ وطن لوٹیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی طرف سے ایتھلیٹ ارشد ندیم 6 اگست کو جویلین تھرو کے مقابلے میں جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جن سے کافی امیدیں وابستہ کی جارہی ہیں۔