فیفا ورلڈ کپ!قوانین کی خلاف ورزی پر دو کھلاڑی تحقیقات کی زد میں


ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سوئزرلینڈ کے یردن شکیری اور گرینت ژاکا تحقیقات کی زد میں آگئے ہیں۔

فیفا انتظامیہ نے سوئزرلینڈ کے خلاف تحقیق کا آغاز اس وقت کیا جب 22 جون کو سوئزرلینڈ نے ایک گول سے سربیا کو شکست دی تھی۔ میچ کے دوران گول کرنے والے کھلاڑیوں نے جشن منانے کے لیے متنازعہ انداز اختیار کیا۔

کوسوو کا نقشہ اور البانیہ کا جھنڈا

کوسوو سے تعلق رکھنے والے دونوں البانوی کھلاڑیوں نے گول کرنے کے بعد جشن کے طور پر ہاتھوں سے دو سروں والے باز کا نشان بنایا۔ البانیہ میں دو سروں والے باز کا نشان آزاد ریاست ہونے کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔

2008 میں سربیا سے آزادی حاصل کرنے والے صوبے کوسوو کو اب تک سربیائی حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔ یردن شکیری اور گرینت ژاکا کے جشن کا انداز سربیائی شائقین کو انتہائی ناگوار گزرا جس کے بعد اس حرکت پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

فیفا قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو سیاسی معاملات کھیل کے میدان میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سوئس ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں پر اگلے دو میچوں کے لیے پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں