فیفا ورلڈ کپ 2018: آج تین اہم مقابلے ہوں گے

فیفا ورلڈ کپ 2018: آج تین اہم مقابلے ہوں گے | urduhumnews.wpengine.com

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 میں آج بروز اتوار تین اہم مقابلے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ، رات آٹھ اور گیارہ بجے کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ میں 24 جون کو پہلا میچ انگلینڈ اور پاناما، دوسرا جاپان اور سینیگال اور تیسرا پولینڈ اور کولمبیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

شام پانچ بجے پہلا میچ گروپ جی سے انگلینڈ اور پاناما کے درمیان ہو گا۔ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت انگلینڈ کے تین اور پاناما کے صفر پوائنٹ ہیں۔ گروپ جی میں بیلجئیم چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

دوسرا مقابلہ رات آٹھ بجے گروپ ایچ سے جاپان اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان ہے۔ میگا ایونٹ میں دونوں حریف پہلی دفعہ ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے۔

تیسرے ٹاکرے میں آج گیارہ بجے گروپ ایچ سے پولینڈ اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہے۔

گروپ ایچ میں جاپان اور سینیگال تین تین پوائنٹس کے ساتھ بتدریج پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پولینڈ اور کولمبیا دونوں کے صفر پوائنٹس ہیں۔


متعلقہ خبریں