ہڑتال کی ضرورت نہیں، آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ہوگی۔

انہوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔

مریم نواز نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال 10 روز کے لئے موخر کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گی،جائز مسائل کے حل کے لئے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ نے ہڑتال کے نتیجے میں آٹے کی قلت اور عوام کے لیے روٹی مہنگی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ مریم نواز کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلورملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کرلیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں