مون سون میں متوقع سیلابی صورتحال، وزیراعظم کا خود نگرانی کا فیصلہ

مون سون

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون بارشوں میں متوقع سیلابی صورتحال کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت مون سون میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے مون سون کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے مون سون سے متعلق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمیٹی بھی قائم کردی۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی معاونت کرے۔

مون سون طوفانوں کی پیشگوئی ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو مون سون کے حوالے سے پیشگی اطلاعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کسانوں اور دریاؤں و ندی نالوں کے گرد و نواح کے لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر پیشگی اطلاعات دی جائیں۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی اور اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ طوفانی بارشوں سے روزمرہ کے معمولات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں