بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

rain

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت31 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 19فی صد رہا۔

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش ،تنخواہ میں 25 فیصد تک اضافہ ،پنشن 15 فیصد بڑھا دی گئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عیدالاضحٰی کے تینوں دن ملک بھر میں موسم گرم رہنے اور عید کے بعد بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے آخر میں بھی بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گےجبکہ مون سون وقت سے پہلے بھی ملک میں داخل ہو سکتا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں