اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو وزیر اعظم بنانا چاہتی ہے لیکن وہ مان نہیں رہے ، محمود اچکزئی

محمود اچکزئی

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں لیکن عمران خان مان نہیں رہے۔

ایک انٹرویو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ میرے مشاہدے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے 50 فیصد سے زائد لوگ موجودہ حالات سے خوش نہیں ۔

محمود اچکزئی ، اسد قیصر کی جماعت اسلامی کو حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کی دعوت

انہوں نے کہا کہ میں کسی ادارے یا کسی ایک آدمی پر الزام نہیں لگاتا۔ ہمیں بڑے ظرف کے ساتھ اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہیئے، ہر انسان میں کمزوریاں ہوتی ہیں، کوئی اسے اچھا سمجھے یا برا لیکن یہ بات ماننی ہو گی کہ عمران خان اس ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اگر اسٹیٹسمین ہیں تو ان کو عمران خان کو رہا کر دینا چاہیئے۔ عمران خان نے کہاں بھاگنا ہے؟ نواز شریف ، مونا فضل الرحمان اور بلاول ایک کمیٹی بنائیں ، مسئلے کا حل نکل آئے گا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں