الیکشن 2018: کپتان کی انتخابی مہم کا منصوبہ طے پا گیا

الیکشن 2018: کپتان کی انتخابی مہم کا منصوبہ طے پا گیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن 2018 کے لیے پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان کی انتخابی مہم کا منصوبہ طے پا گیا ہے جس کے تحت کپتان 24 جون سے انتخابی محاذ کا رخ کریں گے۔

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق عمران خان میانوالی سے انتخابی مہم کاآغازکریں گے جس کے بعد وہ لاہور، کراچی اورملک کے دیگر حصوں میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔

پارٹی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ انتخابی مہم کا اختتام اسلام آباد میں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: عمران کی آمدن میں تنخوا اور پنشن کے ساتھ سود بھی شامل

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ٹکٹ جاری کرنے کے مرحلہ کے متعلق کہا گیا ہے کہ 24 جون تک ٹکٹوں کی آخری لسٹ جاری کردی جائے گی۔ پارٹی کے انتخابی منشور کا اعلان بھی 24 جون کے بعد کیا جائے گا۔

عمران خان کی انتخابی مہم کے دوران ملک بھر میں جلسے ،جلوس اور دیگر انتخابی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ کپتان کی مہم کے لیے ہیلی کاپٹر اورجہاز کی سہولت حاصل کرلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے تمام نامزد امیدواروں کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبر: پی ٹی آئی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی بحران

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وقت کی قلت کے باعث ہولو گرام ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کرے گی، جن حلقوں میں کپتان نہ جاسکے وہاں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے زریعے خطاب کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں