نریندر مودی نے بھارتی آرمی چیف کو ایک ماہ کی ایکسٹینشن دے دی


نریندر مودی نے بھارتی آرمی چیف کو ایک ماہ کی ایکسٹینشن دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج پانڈے نے 21 مئی کو ریٹائر ہونا تھا، بھارتی حکومت نے آرمی چیف کو 30 جون تک ایکسٹینشن دی۔بھارت میں عام انتخابات کے نتائج 4 جون کو آئیں گے۔

سرکاری گندم بوریاں خوردبرد ،لودھراں اور لیہ پاسکو انچارجز کیخلاف مقدمات درج

جنرل پانڈے نے اپریل 2022 میں بھارتی فوج کی قیادت سنبھالی تھی جبکہ اس سے قبل وہ آرمی سٹاف کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

6 مئی 1962 کو پیدا ہونے والے جنرل پانڈے دو سال سے زیادہ عرصے تک 29 ویں آرمی چیف رہے ہیں۔بھارتی آئین کے مطابق سروس چیفس کی مدت تین سال ہوتی ہے یا وہ 62 سال کے ہونے تک خدمات انجام دیتے ہیں۔

وزیراعظم کا نارویجن ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

نائب سربراہ کا چارج سنبھالنے سے پہلے پانڈے کولکتہ میں واقع ایسٹرن کمانڈ کی سربراہی کر رہے تھے۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم، پانڈے کو دسمبر 1982 میں کور آف انجینیئرز میں کمیشن دیا گیا تھا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ پلاں والا سیکٹر میں آپریشن پاراکرم کے دوران ایک انجینیئر رجمنٹ کی کمانڈ بھی کی۔


متعلقہ خبریں