ٹی 20 ورلڈکپ 2024، قومی ٹیم کی’میٹریکس شرٹ‘ مارکیٹ میں فروخت ہونے کیلئے دستیاب

metrix shirt

ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ ایڈیز میں شروع ہو گا، میگا ایونٹ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔

میگا ایونٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ’میٹریکس شرٹ‘ مارکیٹس میں فروخت ہونے کیلئے دستیاب ہے جسےشائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ کراچی میں مختلف کوالٹی کی ٹی شرٹس کی قیمت 500سے 2000 روپے تک ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے منجمد الاؤنسز بحال

دکاندار اس حوالے سے پر امید نظر آرہے ہیں کہ سیزن اچھا گزرا تو انہیں خوب منافع ہو گا، ایونٹ میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ سے کھیلے گی ۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 9 جون کو نیویار ک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا ۔

دوسری جانب امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

قومی اسمبلی ملازمین کے الاؤنسز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری

نیو یارک اسٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالر یعنی 56 لاکھ پاکستانی روپے ہے، عام اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالر یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے سابق سربراہ للت مودی نے مہنگے ٹکٹس کی فروخت پرآئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کی پاک بھارت میچ سے صرف پیسہ بنانے کی نیت ظاہر ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی جبکہ (70لاکھ پاکستانی روپے )سے بھی تجاویز کر گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں