کوٹ ادو ، ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

کوٹ ادو

کوٹ ادو میں ٹرک اور مسافر وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک حادثہ کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید محمد والا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ وین کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

لکی مروت، تاجہ زئی کے قریب ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق ، 19زخمی

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ سے تھا، وہ اپنے رشہ داروں کو ملنے بھکر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

 


متعلقہ خبریں