بھارت بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

ہیٹ ویو heat wave

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، دارالحکومت دہلی اور شمالی بھارت کے علاقوں میں ہیٹ ویو کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہو گیا، آئندہ چند روز تک درجہ حرارت اس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے، موسم کی صورتحال کے باعث ہیٹ ویو کے اثرات رواں ہفتے بھی رہیں گے۔

قومی ادارہ صحت نے ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

بھارتی محکمہ موسمیات نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، چندی گڑھ اور مغربی اترپردیش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا، دہلی میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے پر حکام نے اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مروٹنجے موہاپترا نے موسمی تبدیلی پر گفتگو کرتے کہنا تھا کہ عوام کیلئے ریڈ الرٹ جاری کرنا ضروری تھا، ہیٹ ویو کو اگر سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو یہ اموات اور بیماریوں کو سبب بنتا ہے، شدید گرمی کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خطرہ ہے۔

ڈاکٹر موہاپترا نے مزید کہا کہ کمزور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے اور شہریوں کو اگر پیاس نہ بھی لگے تو زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنا چاہیے، شہریوں کو چھاؤں میں رہنا چاہیے اور پانی کافی استعمال کرنا چاہیے تاکہ ڈی ہائیڈریشن نہ ہو۔

جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کے آغاز کی پیشگوئی

بھارتی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نے کہا کہ گرمی سے جانور، زمینی ٹرانسپورٹ اور توانائی کی ترسیل بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، گرمی کی اس لہر میں بجلی کی ڈیمانڈ بہت بڑھ گئی اور گزشتہ روز دہلی میں بجلی کی ڈیمانڈ پیک پر پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھارت اور دوسرے ایشیائی ممالک میں اپریل سے ہیٹ ویوز خطرناک حد تک پہنچ رہے ہیں، رواں سال مشرقی بھارت میں اپریل کا مہینہ تاریخ کا گرم ترین اپریل رہا۔


متعلقہ خبریں