ایام حج کے دوران نقصان سے بچانے کیلئے غلاف کعبہ 3 میٹر بلند کردیا گیا

غلاف کعبہ

حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں سال بھی ایام حج کے موقع پر غلاف کعبہ ‘کسوہ’ کو اونچا کردیا گیا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور دیکھنے والی جنرل اتھارٹی کی طرف سے منظوری کے بعد غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا۔ ہر سال ایام حج کی آمد سے قبل یہ روایت دہرائی جاتی ہے۔

گزشتہ روز نماز عشاء کے بعد کعبہ کے بے نقاب حصے کو چاروں اطراف سے ڈھائی میٹر چوڑا اور 54 میٹر لمبا سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے گا۔

بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والوں پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو گا، سعودی وزارت داخلہ

اس کا مقصد ایام حج میں غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔ ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔

خیال رہے کہ غلاف کعبہ کو چاروں اطراف سے بلند کیا جاتا ہے، اس عمل میں خصوصی ڈوریاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے غلاف کعبہ کو بلند کرکے باندھا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں