موسم بہت اچھا،خرابی کے آثار بالکل نہیں تھے،چیف آف سٹاف ایرانی ایوان صدر

ہیلی کاپٹر حادثہ

ایرانی ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف نے ایک ٹی وی پروگرام میں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف غلام حسین اسماعیلی نے بتایا کہ ہم 19 مئی کی صبح تہران سے تبریز روانہ ہوئے ،7 بج کر 10 منٹ پر تبریز پہنچےاور وہاں سے ہیلی کاپٹر سے اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوئے۔

جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات

انھوں نے بتایا کہ ہم پہلے آق بند گئے، وہاں ٹرانزٹ روڈ کا معائنہ کیا، اس کے بعد تقریباً 9 بجے صبح ہیلی کاپٹر سے خدا آفرین اور پائین دست میں قیزقلعہ سی ڈیم پہنچے،موسم بہت اچھا تھا۔ ہمارے ہیلی کاپٹر وہاں اترے اور ایران اورجمہوریہ آذربائیجان کے مشترکہ پراجکٹ کا افتتاح کیاگیا۔

غلام حسین اسماعیلی نے مزید بتایا کہ ہم نے نماز ظہرین وہاں پڑھی، اس کے بعد صدر ابراہیم  رئیسی نے عوام سے ملاقات کی، پھر نماز ظہرین کے ایک گھنٹے بعد ہم تبریز کی جانب ایسی حالت میں روانہ ہوئے کہ موسم بہت اچھا تھا ،خرابی کے آثار بالکل نہیں تھے۔

نیٹ میٹرنگ کےحوالے سے کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی جا رہی، وزیر توانائی

45 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد سونگون کان کے علاقے میں آسمان میں بادل کا ایک ٹکڑا نظرآیا۔ کہرا بالکل نہیں تھا، اس درے کے ایک محدود علاقے میں بادل کا ٹکڑا موجود تھا لیکن پرواز کی بلندی کی سطح ایسی تھی کہ ہم بادل سے روبرو ہوئے۔

اس منزل پر صدر کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے کمانڈر کی حیثیت سے بقیہ دونوں ہیلی کاپٹروں کےلئے اعلان کیا کہ بادل کے اوپر پرواز کریں۔ بادلوں کے اوپر 30 منٹ کی پرواز کے بعد ہم متوجہ ہوئے کہ صدر کا ہیلی کاپٹر جو بیچ میں پرواز کررہا تھا، نہیں ہے۔ اس کے بعد ہم نے صدر کا ہیلی کاپٹر نہیں دیکھا۔ ہماری پرواز معمول کے مطابق تھی، کسی قسم کی کوئی لرزش نہیں تھی ، ہم نے اپنی پرواز جاری رکھی اور پھر بادل ختم ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملہ

غلام حسین اسماعیلی نے بتایا کہ جب ہم نے دیکھا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر نہیں آیا تو ہمارے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے ٹرن لیا اور واپس ہوا۔ ہم نے پوچھا کہ واپس کیوں ہوئے ؟ اس نے کہا کہ اصلی ہیلی کاپٹر نہیں آیا۔ ہم نے پوچھا آخری بار ریڈیو رابطہ کب ہوا تھا؟ اس نے کہا کہ ایک منٹ تیس سیکنڈ قبل۔

ہم صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں واپس ہوئے،اس حصے میں بادل اتنے گہرے تھے کہ ہمیں اپنے نیچے کچھ بھی نظر نہیں آرہا تھا۔ بہت کوشش کی لیکن ریڈیو رابطہ برقرار نہ ہوسکا۔ ایک دو منٹ بعد ہم سونگون کان کے علاقے میں ںیچے اترے اور تحقیق شروع کی۔

وفاقی کابینہ ،فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

وہاں بلندی پر موبائل فون کا سگنل تھا لیکن درے میں نیچے سگنل نہیں تھا۔ صدر کے ساتھ پرواز کرنے والوں، حسین امیر عبداللّہیان اور صدر کے سیکورٹی چیف سے مسلسل رابطہ برقرار کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ بہت کوشش کی لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ پھر ہم نے صدر کے ہیلی کاپٹر کے کیپٹن مصطفوی کو فون کیا تو جناب آل ہاشم نے جواب دیا اور کہا کہ میری حالت اچھی نہیں ہے، درے میں گرگیا ہوں۔

میں نے پھر اسی نمبرپر فون کیا اور جناب آل ہاشم نے جواب دیا ۔ ہم نے پوچھا آپ کی حالت کیسی ہے؟ کہا میری حالت اچھی نہیں ہے ۔ درد تھا۔ انھوں نے کہا پتہ نہیں کیا ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ درختوں کے بیچ میں ہوں۔ ان کے ساتھیوں کے بارے میں پوچھا تو کہا کہ “کسی کو نہیں دیکھ رہا ہوں کوئی میرے اطراف میں نہیں ہے۔

شدید گرمی ، کمزور ٹائر وں والی گاڑیوں کو موٹر وے پر داخلے سے گریز کرنے کی ہدایت

غلام حسین اسماعیلی نے کہا کہ ہم سمجھ گئے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ کان میں ایمبولنس کے وسائل تھے۔ وہ لوگ فوراً اس علاقے کی طرف روانہ ہوئے جس کا ہم لوگوں نے اندازہ لگایا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ہم نے تین چار بار جناب آل ہاشم سے بات کی۔ حادثے کے تین گھنٹے بعد تک انھوں نے جواب دیا اس کے بعد کوئی جواب نہیں دیا۔ پھر جب ہم حادثے کی جگہ پہنچے تو صدر ابراہیم رئيسی اور ان کے ساتھیوں کے جنازوں کو دیکھ کر معلوم ہوا کہ وہ حادثہ ہوتے ہی جاں بحق ہوگئے تھے لیکن آل ہاشم حادثے کے چند گھنٹے بعد تک زندہ تھے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ ہم اوپر سے کنٹرول کررہے تھے، نہ کسی دھماکے کی آواز تھی ، نہ دھواں تھا اور نہ ہی آگ نظر آئی۔ جنگل کے محافظین اور پولیس والوں سے کہا کہ گاؤں والوں سے پوچھیں لیکن کسی نے نہ کچھ دیکھا تھا اور نہ ہی کوئی آوازسنی تھی۔البتہ یہ جنگلی علاقہ ہے، دیہی آبادیاں محدود ہیں اور اکثر ساکنین سے خالی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل کرنے کاحکم

غلام حسین اسماعیلی نے کہا کہ جب ہم حادثے کے علاقے میں پہنچے  تو اس کے بعد تقریباً 2 گھنٹے تک موسم اچھا تھا۔ ایسا تھا کہ ہم اپنی پرواز جاری رکھتے تو تبریز پہنچ جاتے۔ لیکن جائے حادثہ پر اترنے کے ایک دو گھنٹے بعد، تقریباً دو پہر بعد لگ بھگ 3 بجے سے موسم بالکل بدل گیا اور جب ہلال احمر اور مسلح افواج کے امدادی دستے پہنچے ہیں تو کہرا چھا چکا تھا ۔

انھوں نے بتایا کہ یہ جو فوٹیج میں کہرا نظر آتا ہے وہ حادثے کے دو تین گھنٹے بعد کی صورتحال ہے۔

بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ

ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ یہ جو کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایسے موسمی حالات میں پرواز کی اجازت کیوں دی گئی ؟ میں موسمی حالات کا اسپیشلسٹ نہیں ہوں ، لیکن جو میں اپنے آنکھوں سے دیکھا ہے ، پرواز کے لئے حالات معمول کے مطابق تھے، صرف ایک چھوٹے سے محدود علاقے میں بادل تھا لیکن یہ بات  کہ پرواز انجام پانی چاہئے تھی یا روک دینے کی ضرورت تھی، اس بارے میں اسپیشلسٹ بتاسکتے ہیں میں نے جو دیکھا ہے وہ بیان کردیا ہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی ، امریکہ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

میں ہیلی کاپٹر اور شہیدوں کے جنازے ملنے تک علاقے میں ہی رہا۔ ‎سرچ آپریشن میں وقت لگا لیکن حالات ایسے تھے کہ اس سے زیادہ کوشش ممکن نہیں تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں