نون لیگ کے امیدواروں کی فہرست فائنل، اعلان پیر کو ہو گا


لاہور: عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت نے امیدواروں کی فہرست فائنل کر لی ہے۔

مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن میں امیدواروں کی حتمی فہرست نوازشریف کو پیش کرکے حتمی منظوری حاصل کر لی ہے اور نون لیگ اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان 25 جون کو کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بعض امیدواروں کے حلقوں میں قیادت کی مشاورت کے بعد تبدیلی کی گئی ہے، شہباز شریف کی لاہور، سوات، کراچی اور ڈیرہ غازی خان سے الیکشن لڑنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کو لاہور سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے امیدواروں کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں، اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ مسلم لیگ نون کو جنوبی پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی تلاش میں مشکل کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں