قرض لینا کامیابی نہیں، معیشت کی بہتری کیلئے پوری جان لڑائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔

وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے آج جاری ہونے پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں میرے قائد نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ ایس بی اے دوسرا پروگرام ہے جو مکمل ہورہا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لیے تلخ اور مشکل فیصلے کیے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے، پوری جان لڑائیں گے، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے۔ قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی اس دن ہوگی جس دن قرض سے نجات پائیں گے۔

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات

وزیراعظم نے کہا کہ اسی جذبے سے درست سمت میں تسلسل سے محنت جاری رہی تو قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور بھی جلد آئے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔


متعلقہ خبریں