اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان

state bank

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود  کو 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔

پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود چھٹی بار برقرار رکھی گئی ہے۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے ، مستقبل میں مزید مہنگائی کم ہو گی تاہم معاشی چیلنجز موجود ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آ رہی ہے۔

مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالرز سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

معاشی استحکام کےاقدامات مہنگائی اور بیرونی پوزیشن دونوں میں خاطر خواہ بہتری لانے میں کردار ادا کررہے ہیں۔معتدل معاشی بحالی آرہی ہے تاہم مہنگائی کی سطح اب بھی بلند ہے۔


متعلقہ خبریں