کراچی، اتوار کو سال کا گرم ترین دن ریکارڈ، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا

کراچی

کراچی میں گزشتہ روز رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، اس دوران درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کراچی کے شہریوں نے گرم ترین دن گزارا۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ہفتے کے مقابلے میں 2.9 ڈگری اضافے سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر کی تصویر کراچی میں بل بورڈز پر آ ویزاں

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد تک بڑھ گیا۔ دن کے وقت لو چلنے سے بھی شہر میں اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کی جذوی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ ہوا میں اس دوران نمی کا تناسب 10 تا 20 فیصد رہے گا۔

مرتضی وہاب کا کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 60 بسیں چلانے کا اعلان

دوسری طرف محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج سے بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے شہر پر اثرانداز ہونے اور سمندری ہواؤں کی مختصر وقت کے لیے بندش کے نتیجے میں گرمی کی جذوی لہر کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) پہلے ہی خدشہ ظاہر کرچکا ہے کہ 98 فیصد امکان ہے کہ آنے والے پانچ سال انسانی تاریخ کے گرم ترین دن ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2023 سے 2027 تک کا عرصہ دنیا کی تاریخ کا گرم ترین دور ریکارڈ ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں