محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

محمود اچکزئی

چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔

منفی پروپیگنڈا عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنےسے نہیں روک سکتا ، آرمی چیف

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔

محمود خا ن اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے انکے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی جو اس وقت گھر پر موجود نہ تھے کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی مزید کم ہوگئی

ضلعی انتظامیہ کے اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں۔پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا محمود خان اچکزئی کے وارنٹ کے معاملے پرموقف سامنے آگیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کسی سیاسی عناد کا شاخسانہ نہیں۔

محمود اچکزئی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری ہوئے ،محمود اچکزئی کیخلاف گوالمنڈی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج ہے ،مقدمہ موجودہ منتخب حکومت سے قبل درج کیا گیا ہے۔

کرپشن کےالزام پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت خیبرپختونخوا معطل

مقدمہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کی پاداش میں ریونیو افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا،جرم اور مجرم کا تعین اور سزا کا فیصلہ عدالت کرتی ہے ۔

محمود اچکزئی کےوارنٹ کو سیاسی رنگ دینا درست نہیں ،بے گناہی ثابت کرنے کے لئے قوانین کے تحت متعلقہ فورم موجود ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں