منفی پروپیگنڈا عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنےسے نہیں روک سکتا ، آرمی چیف

army cheif

گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں  سول اور عسکری حکام نے شرکت کی،کانفرنس میں وفاقی وزیراحسن اقبال اور رانا تنویر حسین بھی شریک ہوئے۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی مزید کم ہوگئی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنےسے نہیں روک سکتا۔ ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں،ملکی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی کوشش ناکام ہو گی۔

عوامی سپورٹ سے ترقی کے سفر سے توجہ ہٹانے والے ناکام ہوں گے ،سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں روک سکتے۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں،خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا،آئیے، سب ملکر منفی قوتوں کو ردکریں ۔

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،باہمت پاکستانی قوم کو ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،پاک فوج ملکی معاشی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

مریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  کا کہنا تھا زرعی شعبہ پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،گرین پاکستان انیشی ایٹو سے زرعی شعبے میں مثالی ترقی آئے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کوگرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت کثیر الجہتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی ،ملک میں ماڈل زرعی فارم،پانی کی بہتر مینجمنٹ اسکیموں اور جدید ٹیکنالوجیز پربھی  بریفنگ دی گئی ۔

گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس میں شریک شرکا کا گروپ فوٹو


متعلقہ خبریں