بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کو چیئرمین پی اے سی کیلئے نامزد کردیا

Hamid Raza

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نامزد کردیا۔

اس ضمن میں عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کردیں۔

سابق وزیراعظم نے اس سے قبل شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے نامزد کیا تھا تاہم حکومت نے شیر افضل مروت کے نام پر اعتراض کیا تھا۔

حافظ حمد اللہ کامولانا فضل الرحمان کو منانے کا بیان مسترد

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا اسپیکر کو چیئرمین  پی اے سی کی نامزدگی کاکوئی اختیار نہیں،  فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے،پارلیمانی کمیٹیوں کو معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں