لکی مروت میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

Lakki Marwat Firing

لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے اگری خانزادہ خیل میں شادی کی تقریب کے بعد دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

فائرنگ کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں 2 راہ گیر بھی شامل ہیں۔ فائرنگ بدنام زمانہ احسان گروپ اور عمران گروپ کے درمیان ہوئی۔ دونوں گروپوں کا تعلق غزنی خیل سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آ رہی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 اشتہاری بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمران، احسان، ذاہد اللہ اور عزیر کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والے راہ گیروں میں احمد اور فیضان بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی نوجوان کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی۔

پنجاب کے ضلع بھکر میں انسداد دہشتگردی کے ادارے کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے۔

انسداد دہشتگردی ادارے حکام کے مطابق بھکر میں کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں دہشتگرد مارے گئے۔

مارے جانے والے دہشتگرد حساس تنصیبات پر حملے میں ملوث تھے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں