لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں ، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں ، وزیر قانون

وزیر قانون (law minister)

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، اس کی بہت ساری جہتیں ہیں ، لاپتہ افراد کے حوالے سے حکومت نے بہت کام کیا۔

وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمے داریوں کا پورا احساس ہے، چار دہائیوں میں پاکستان نے مشکلات کا سامنا کیا۔

حکومت کا 18لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا فیصلہ

وزیر قانون نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پہلے 2011ء میں اٹھا، پھر حکومت نے کمیشن بنایا، لاپتہ افراد  کے 10 ہزار سے زائد کیسز کمیشن میں گئے، کوئی معاملہ راتوں رات حل نہیں ہو سکتا، دونوں طرف کچھ نہ کچھ مسائل ہیں۔

وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں لاپتہ افراد ملوث پائے گئے ، کئی بار یہ بات کی جاتی ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

سپریم کورٹ نے ایک ناانصافی ختم کی، فیصلہ خوش آئند ہے، اعظم نذیر تارڑ

اس موقع پر وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی بات کی جا رہی ہے، ضمنی الیکشن نے 8 فروری کے انتخابات پر شکوک و شبہات کو بھی ختم کر دیا ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جھوٹی مہم چلائی جارہی ہے کہ بشریٰ بی بی  کی زندگی کو خطرہ ہے، بشریٰ بی بی کی رپورٹس کہتی ہیں کہ وہ صحت مند ہیں، صحت سے متعلق کوئی مسائل ہیں تو کھل کر بتائیں۔

چینی انجینئرز پر حملہ، وزیراعظم نے چند افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیدیا، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری ہو گی اور ترقی کرے گا ، شہباز شریف کی قیادت میں حکومت حقیقی اصلاحات کرنا چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں