پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا، ایرانی صدر

ibrahim

ایرانی  صدر ابراہیم رئیسی لاہور سے کراچی پہنچ گئے ، گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے جناح ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدر نے مزار قائد پر حاضری دی۔

ایرانی صدر ایئرپورٹ پہنچے جہاں استقبال کرنے والوں میں صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ بھٹو، صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ ، سعید غنی اس موقع پر موجود تھے۔

قبل ازیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال گورنر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا تھا۔  اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا وزیر اعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال ،  گارڈ آف آنر پیش

بعدازاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال بھی گئے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے، علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان آکر اجنبیت کا بالکل احساس نہیں ہوا، پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے۔

پاکستان اور ایران میں تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا، کچھ وجوہات کی وجہ سے جلسے سے خطاب ممکن نہ ہو پایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔

دریں اثنا گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایرانی صدر سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں